LIVE

تھرپارکر: والدین نومولود کو علاج کیلئے بیگ میں بند کرکے اسپتال لے آئے

ویب ڈیسک
November 15, 2018
 

خوش قسمتی سے بیگ میں بند ہونے کے باوجود بچہ زندہ تھا جس پراسپتال کے عملے نے بچے کو فوری آکسیجن لگا کر طبی امداد دی— فوٹو: جیو نیوز اسکرین گریب

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں نومولود بچے کو بیگ میں بند کرکے اسپتال پہنچائے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو اس کے والدین کپڑوں میں لپیٹ کربیگ میں رکھ کراسپتال لائے تھے۔

سول اسپتال مٹھی میں اس وقت ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب گاؤں مالنوت کانجی میں چند گھنٹے قبل پیدا ہونے والے بچے کو بیگ میں بند کر کے علاج کیلئے لایا گیا۔

خوش قسمتی سے بیگ میں بند ہونے کے باوجود بچہ زندہ تھا جس پراسپتال کے عملے نے بچے کو فوری آکسیجن لگا کر طبی امداد دی۔

والدین کا کہنا تھا کہ بچہ وقت سے پہلے پیدا ہوا تھا اور کمزور تھا، ٹھنڈا نہ پڑجائے اس لیے بیگ میں بند کیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گاؤں اور اسپتال کے درمیان فاصلہ کم تھا جس کی وجہ سے بچہ محفوظ رہا، اگر وہ کچھ دیر اور بیگ کے اندر رہتا تو اس کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔