LIVE

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ویب ڈیسک
November 16, 2018
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں 'صیربنی یاس فورم' کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں ' سر بنی یاس فورم' کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سمیت میزبان ملک کے رہنماوں اور دیگر ممالک کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ فورم میں کئی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جہاں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر بات کی جائے گی۔