LIVE

سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کا بھرپور فائدہ ہوگا، شعیب ملک

GEO URDU
August 02, 2012
 

لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کا بھرپور فائدہ ہو گا، ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو سری لنکا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شعیب ملک نے کہا کہ سیالکوٹ اسٹالینز کا چیمپئینز لیگ کھیلنا ہی خوش آئند ہے، چاہے یہ کوالیفائنگ راوٴنڈہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مقابلہ سخت ہوتا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے سیریز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔