LIVE

حکومت کے 100 روز : وزیراعظم کے غیرملکی دوروں پر ایک نظر

ویب ڈیسک
November 27, 2018
 

وزیراعظم نے اپنے غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات، چین اور پھر ملائیشیا گئے۔

وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کے ابتدائی 100 روز کے دوران 4 ملکوں کے دورے کرچکے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے غیرملکی دوروں کا آغاز سعودی عرب سے کیا اور وہ دو مرتبہ سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے سعودی قیادت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا جس کے بعد وہ چین کے 5 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے اور اپنی حکومت کے 100 روز میں انہوں نے ملائیشیا کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تصویری جھلکیاں