LIVE

نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام لیے واہگہ کے راستے بھارت روانہ

ویب ڈیسک
November 29, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.



لاہور: کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام لیے واپس روانہ ہوگئے۔

نوجوت سنگھ سدھو روانگی سے قبل کرتار پور گئے جہاں انہوں نے ماتھا ٹیکی سمیت دیگر مذہبی عبادات کیں جس کے بعد لاہور میں شاپنگ بھی کی اور پھر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سدھو کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل عمران خان نے جو شروعات کی تھی اسے عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے اور انہوں نے تین ماہ میں برسوں کا کام مکمل کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری سے دونوں ممالک میں امن آئے گا، جو کام شروع ہوا ہے اس سے ہزار دروازے اور کھڑکیاں کھلیں گی، صرف کوریڈور نہیں پاکستان نے پارس کو چھو لیا، راہداری ایک سال میں 100 سال کی ترقی کے مترادف ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ تالی دو ہاتھ سے بجی ہے، دونوں پنجابوں کا آپس میں جڑنا یہ ایک نعمت ہے۔