LIVE

لاہور: شیخ زاید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری، مریض پریشان

ویب ڈیسک
December 12, 2018
 

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج کینال روڈ پر دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا ہے: فائل فوٹو

لاہور: شیخ زاید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے۔

شیخ زاید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی پانچ روز سے جاری ہڑتال اور احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

احتجاج پر موجود ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام بند کردیا ہے جس کے باعث مریض علاج و معالجے کی سہولیات سے محروم ہی واپس لوٹنے لگے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج کینال روڈ پر دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔