LIVE

نیب نے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی جانچ پڑتال شروع کردی

ویب ڈیسک
December 14, 2018
 

 رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا: ترجمان_ فائل فوٹو رانا ثناءاللہ

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سابق وزیر قانون اور (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی جانچ پڑتال شروع کردی۔

ترجمان نیب کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، ان پر نقشہ تبدیل کرکےمن پسند افراد کو فائدہ پہنچانےکا الزام ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا۔

واضح رہےکہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان نیب نے بتایا تھا کہ مریم اورنگزیب کے خلاف ایک شکایت کنندہ کی شکایت پر جانچ پڑتال کی جائے گی تاہم ترجمان نیب نے شکایت کنندہ کا نام بتانے سے گریز کیا۔