LIVE

اب برف سے بنی گاڑی بھی چلے گی

ویب ڈیسک
December 30, 2018
 

برف سے بنتی چلتی پھرتی گاڑی نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔

روسی شخص کی تیار کردہ چلتی پھرتی برفیلی گاڑی نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

یوں تو نت نئی جدید ماڈل کی گاڑیاں رکھنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے لیکن ایک روسی شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے برف کے بلاکس سے انوکھی گاڑی بنا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔

دو بچے گاڑی کے اگلے حصے سے باہر نکل کر دیکھ رہے ہیں۔

جی ہاں، روس کے سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ ولادی برشنکوو نامی گیراج کے مالک نے منفرد گاڑی بنانے کی ٹھانی اور چند مقامی فنکاروں کی مدد سے برف کے ٹکڑوں کو جوڑ کر مرسڈیز جی کلاس ایس یو وی کا ڈھانچہ تعمیر کر کے اُس میں پرانی گاڑی کا انجن، ٹائر اور سیٹ نصب کی اور یوں ایک منفرد آئس گاڑی بنا ڈالی۔

یوں چلتی پھرتی برف سے بنی گاڑی نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے اور لوگ اس گاڑی میں بیٹھ کر سفر کرنے کے خواہاں ہیں۔