LIVE

زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7.28 ارب ڈالر رہ گئے: اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
January 03, 2019
 

کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہو گئے: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہفتے میں 17 کروڑ ڈالر بیرونی قرض اور دیگر ادائیگیاں کی گئیں۔

مرکزی بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 28 کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1 کروڑ ڈالر کم ہو کر 6 ارب 55 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی ذخائر 18 کروڑ ڈالر کم ہو کر 13 ارب 83 کروڑ ڈالر پر آ گئے ہیں۔