LIVE

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
January 21, 2019
 

فائل فوٹو

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج کے ہاتھوں 2 کشمیریوں کی شہادت کے بعد وادی میں احتجاج جاری ہے جب کہ قابض انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔