LIVE

سونے کی فی تولہ قدر میں کمی

ویب ڈیسک
January 23, 2019
 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 50 روپے کی کمی ہوئی۔ فائل فوٹو

 کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 50 روپے کی کمی کے بعد 67150 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 43 روپے کم ہو کر 57557 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہو کر 1285 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔