LIVE

ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

اشرف ملخم
February 12, 2019
 

وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ای سی سی کا اجلاس ہوا: فائل فوٹو

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ائیرلائن کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اداروں کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جس سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانےکیلئے اقدامات اٹھانےکی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔