LIVE

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کی موت متنازع ہوگئی

ویب ڈیسک
February 16, 2019
 

امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کی فائرنگ سے ہلاکت ایک تنازع کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

گزشتہ دنوں امریکا میں سوشل میڈیا پر ریاست منی سوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کو سیاسی رقابت کی وجہ سے گولی مارنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

منی سوٹا پولیس کے سربراہ نے کا کہنا ہے کہ 'مویشیوں کے ریوڑ' کو بچانے کے لیے کتے کو گولی ماری گئی۔

پولیس کے سربراہ کے آفس سے جاری ہونے والے بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سیاسی انتقام کی خبروں کو مفروضہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے لیک فیلڈ کے علاقے میں لوگ کتے کو مارے جانے والی خبر کو بنیاد بنا کر شہریوں کو دھمکا یا جا رہا ہے۔

کتے کے مالک رینڈل تھوم  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش حامی ہیں اور اسی وجہ سے وہ صدر کی 46 ریلیوں میں شرکت بھی کر چکے ہیں۔

مارے جانے والے کتے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی ، یہ وہی سال ہے جب صدر ٹرمپ منتخب ہوئے تھے۔ اسی مناسبت سے کتے کا نام امریکی صدر کے نام پر ڈونلد ٹرمپ رکھا گیا تھا۔