LIVE

بلٹز اور ٹرانس گروپ پی ایس ایل کے نئے پروڈکشن پارٹنر مقرر

ویب ڈیسک
February 19, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلٹز اور ٹرانس گروپ کو پاکستان سپر لیگ کا نیا پروڈکشن پارٹنر مقرر کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھول دیا گیا ہے۔

بھارتی قیادت کی جانب سے بغیر تحقیقات کے ہی پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا گیا اور صرف یہی نہی بلکہ بھارت نے پاکستان کا موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ بھی ختم کر دیا۔

بات صرف سیاست تک ہی محدود نہ رہی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان واہگہ بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت بھی رک گئی اور بھارت نے بالی وڈ کے لیے کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو کام سے روک دیا۔

بھارت نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتی پاکستان سپر لیگ کو بھی ناکام بنانے کی کوشش کی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی نے بطور پی ایس ایل براڈ کاسٹ کام کرنے سے معذرت کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس آئی ایم جی کی جگہ نیا براڈ کاسٹ پارٹنر ڈھونڈ لیا ہے۔

پی سی بی نے ریلائنس آئی ایم جی کی جگہ بلٹز اور ٹرانس گروپ کو پی ایس ایل کا نیا پروڈکشن شراکت دار منتخب کر لیا ہے۔

بلٹر پہلے ہی پاکستان سپر لیگ کا براڈ کاسٹ پارٹنر اور ٹرانس گروپ ایونٹ پارٹنر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بلٹز اور ٹرانس گروپ 20 فروری سے اپنی پروڈکشن کا آغاز کریں گے اور شائقین کو پہلے جیسی ہی ہائی کوالٹی پروڈکشن ملے گی۔