LIVE

پی ایس ایل: آئی سی سی کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

ویب ڈیسک
March 04, 2019
 

پی سی بی حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ کو انتظامات پر بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں شیڈول میچز کے لیے آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں 7 مارچ سے شروع ہونے تھے تاہم اب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور میچز 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔

آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ انتظامات کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف ایریاز کا تفصیلی دورہ کیا۔

پی سی بی حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ نے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔