LIVE

خیبرپختونخوا کے اسکولز میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک
March 13, 2019
 

درس وتدریس کے دوران اساتذہ اور طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی— فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے پشاور کے اسکولز میں اساتذہ اورطلباء پر درس وتدریس کے اوقات میں موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ضلعی ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے اسکولز میں درس وتدریس کے دوران اساتذہ اور طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق اساتذہ اسمبلی کے آغاز سے قبل اپنے موبائل فونز متعلقہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کروائیں گے۔

طلبا اپنے موبائل فونز بند کرکے متعلقہ ٹیچرز کے پاس جمع کروائیں گے اور گھر جاتے ہوئے موبائل فونز لے جائیں گے۔