LIVE

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورس کے اہلکار نے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
March 21, 2019
 

فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکار نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے کانسٹیبل نے جھگڑے کے بعد اپنے ہی تین ساتھیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

سی آر پی ایف کانسٹیبل نے گزشتہ رات سری نگر کے ایک کیمپ میں ساتھیوں سے جھگڑا کیا جب کانسٹیبل کے ساتھیوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تو اس نے تینوں کو گولیاں مار دیں اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کردیا۔

قتل ہونے والے تینوں افراد کانسٹیبل ہیڈ تھے جن میں پوکارمل آر کا تعلق جھنجھنو راجستھان، یوگیندڑا شرما کا دہلی جب کہ عمید سنگھ کا ہریانا کے گاؤں ریواری سے تھا۔

بھارتی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی حالت تشویشناک ہے تاہم سی پی آر ایف کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔