LIVE

حکومت نے کرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا

اشرف ملخم
May 09, 2019
 

ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت ہوگا، کرنسی اسمگلنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کرے گا، منی لانڈرنگ کے کیسز کی بھی تحقیقات کرے گا، نوٹیفکیشن— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا، ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کر کے فناشل منیجمنٹ یونٹ کو پیش کرے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت کام کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کرنسی اسمگلنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ تیار کرے گا، اس کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ کرنسی منی لانڈرنگ کے کیسز کی بھی تحقیقات کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ فناشل منیجمنٹ یونٹ کو رپورٹ پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا کہا گیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔