LIVE

چیئرمین ایف بی آر نے افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
May 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

اعزازی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے حکم نامے میں کہا ہے کہ ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

شبر زیدی نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ضروری ہے، بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے قبل سی ای او کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیک اکانومی کا حجم 20 فیصد سے زیادہ ہے، ہم نے ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو سسٹم میں لانا ہے، بلیک اکانومی کو فارمل کرنا ہے۔

سالانہ بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بجٹ کے لیے ابھی کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوئی، ہم وہی کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔

شبر زیدی نے کہا کہ ہر بندہ آئی ایم ایف کی بات کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی بات نہ کریں، پاکستان کی بات کریں۔