LIVE

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
May 16, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے، فائرنگ کے تبادلے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے۔

آپریشن میں ہلاک ہونے والے 9 دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔