LIVE

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد چیک باؤنس مقدمے میں گرفتار

ویب ڈیسک
May 17, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران عامر العباد کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے کی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے۔

عامرالعباد کے خلاف چند روز قبل سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں وکیل طارق نیازی نے بتایا کہ عامر العباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق عامر العباد  کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔