LIVE

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف مستعفی

آصف علی بھٹی
May 22, 2019
 

ہارون شریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ہارون شریف نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہارون شریف کو چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا تھا۔