LIVE

پشاور: صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد

ویب ڈیسک
May 25, 2019
 

 فائل فوٹو 

پشاور:صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس برآمد ہوئی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 27 کلو ہیروئن اور 8 کلو چرس شامل ہے۔

ایکسائز حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔