LIVE

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کی کمی

ویب ڈیسک
June 10, 2019
 

مرکزی بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گئے: اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہو کر 14 ارب 88 کروڑ ڈالرز ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31 مئی 19 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 23 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 31 مئی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 88 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 86 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔