LIVE

چینی کمپنی ہواوے نے اپنے لیپ ٹاپ کی لانچنگ مؤخر کردی

ویب ڈیسک
June 14, 2019
 

 فوٹو کریڈٹ : گیٹی امیجز

موبائل بنانے والی چینی کمپنی ہواوے پر امریکی پابندیاں لگنے کے بعد یہ معاملات آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اب اس معاملے کو سامنے رکھتے ہوئے ہواوے نے اپنے نئے لیپ ٹاپ کی امریکا میں لانچنگ کینسل کر دی ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی لگنے کے بعد یہ پہلا پراڈکٹ لانچ ہے جسے ہواوے نے کینسل کیا ہے۔

کمپنی کے کنزیومر ڈویژن کے سی ای او رچرڈ یو کا کہنا ہے کہ کمپنی نے اپنی میٹ بک سیریز کے نئے ماڈل کی لانچ کی تاریخ طے کر رکھی تھی لیکن اب ہم اسے مؤخر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اینٹیٹی لسٹ پر آنے کے بعد ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا، اس کی وجہ سے ہم کئی امریکی کمپنیوں تک رسائی حاصل نہیں کرپا رہے کیونکہ ان پر کسی بھی قسم کی ٹیکنالوجی کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے صورت حال کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کمپیوٹر فراہم ہی نہیں کرسکتے۔

رچرڈ یو کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی نئی تاریخ نہیں دے سکتے، کیونکہ انہیں اندازہ نہیں ہے کہ اینٹیٹی لسٹ کتنے عرصے تک رہتی ہے، اگر یہ زیادہ عرصے تک رہی تو ہواوے اپنا لیپ ٹاپ لانچ نہیں کر سکے گا۔

اپنے لیپ ٹاپس کی تیاری کے لیے ہواوے کو امریکی کمپنی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔