LIVE

ڈالر کی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں 163 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک
June 26, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.



کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر کی قیمت میں پہلے 2.02 روپے کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 3.52 روپے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 5.18 روپے مہنگا ہوا اور 162.16 روپے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور 6.10 روپے مہنگا ہوکر ڈالر 163 روپے کا ہوگیا۔