LIVE

روپے کی بے قدری: انٹربینک میں ڈالر 164 روپے سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک
June 27, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی: انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ایک ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی واقع ہوئی۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1.89 روپے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت 164 روپے 5 پیسے ہوگئی۔