LIVE

ٹریننگ کے دوران وہاب ریاض کے دائیں ہاتھ کی انگلی زخمی

سہیل عمران
June 29, 2019
 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض—. فوٹو سوشل میڈیا 

لیڈز: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے دائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہوگئی۔

قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق وہاب ریاض کے ہاتھ پر گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے چوٹ لگی، دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر چوٹ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور اسی بنیاد پر انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صبح وہاب ریاض کے ہاتھ پر سوجن تھی جس کے باعث  بینڈیج کردی گئی ہے، اب میچ کے بعد انجری کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے اگلا میچ 5 جولائی کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلنا ہے اس دوران وہاب ریاض کے مکمل ری کور ہونے کی امید ہے۔