LIVE

مری میں تیز آندھی سے کیبل کار کا رسہ پُلی سے اُترگیا

ویب ڈیسک
June 29, 2019
 

سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا — فوٹو: فائل

مری: تیز آندھی کے باعث پیٹریاٹہ میں کیبل کار کا رسہ پُلی سے اُتر گیا جس سے  کیبل کاروں میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 75 سیاح پھنس گئے۔

12 کیبل کاروں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد سیاح سوار تھے جنہیں بحفاظت  نکال لیا گیا ہے۔

سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کیبل کار میں 8 سیاح سوار تھے اور اس طرح 12 کیبل کاروں میں 75 سیاح موجود تھے جنہیں بحفاظت نکالا گیا۔

اس سے قبل انچارج چیئرلفٹ کا کہنا ہے تھا کہ مینوئیل طریقے سے ایک ایک کیبل کار کو چلاکر سیاحوں کو نکالا جائے گا۔