LIVE

اسرائیل میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام یہودی کی ہلاکت کیخلاف پُر تشدد مظاہرے

ویب ڈیسک
July 06, 2019
 

ایک سیاہ فام یہودی مظاہرین کی جانب سے جلائی گئی گاڑی کے پاس کھڑا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا۔

اسرائیل میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام یہودی کی ہلاکت کے خلاف صیہونی ریاست کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

چند روز قبل اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں 19 سالہ ایتھوپین نژاد سیاہ فام یہودی سلیمان تیکا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

فوٹو: سوشل میڈیا

پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام یہودی کی ہلاکت کے خلاف اسرائیل میں شروع ہونے والے پرتشدد مظاہرے پانچویں روز میں داخل ہو گئے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے سلیمان تیکا کے قاتل پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ مختلف شہروں میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جب کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔