LIVE

بلغاریہ کا امریکا سے 8 ایف 16 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ

ویب ڈیسک
July 10, 2019
 

 ایف 16 طیاروں کی خریداری کا تخمینہ 1.26 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

صوفیا: بلغاریہ کا امریکا سے 8 ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔

بلغارین نائب وزیر دفاع نے امریکا کے ساتھ لڑاکا طیاروں کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے سویت ساختہ مگ 29 طیاروں کا متبادل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی ایف 16 طیاروں کی خریداری کا تخمینہ 1.26 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

نائب وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی لڑاکا طیارے 2023 تک بلغاریہ کے حوالے کیے جائیں گے۔