وزیراعظم عمران خان نے بینکنگ چینلز سے ترسیلات زر بھجوانے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 'بینکنگ چینلز کے ذریعے زیادہ ترسیلات بجھوانے پر میں بیرون ملک مقیم اپنے کارکنان کا مشکور ہوں'۔
عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات میں 9.7 % کا اضافہ ہوا اور رواں برس ترسیلات کا مجموعی حجم 21.8 ارب ڈالر تک پہنچا، پچھلے برس یہ اضافہ محض 2.9 فیصد تھا۔