LIVE

نوشہرہ میں پولیس کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک
July 12, 2019
 

فائل فوٹو

نوشہرہ:  پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) منصور امان کے مطابق نوشہرو کے مختلف علاقوں مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گروں کو ہلاک کیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ایک ایس ایچ او سمیت 4 جوان بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی، دونوں دہشتگرد  25 جون کو ڈی ایس پی اور پولیس موبائل حملے میں ملوث تھے۔