LIVE

انسانی وجود سے سائیکل کا نشقہ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک
July 15, 2019
 

تصویر: بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ انسٹاگرام اکاونٹ 

ماسکو میں انسانی وجود سے سائیکل کا نشقہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

ماسکو میں سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے 2 ہزار 620 افراد نے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں سینٹ بیسل کیتھڈرل روڈ پر روسی فیڈریشن نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی سائیکل کی انسانی تصویر بنائی۔

ماسکو سائیکلنگ فیسٹیول اور ماسکو روڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی نے ریکارڈ بنانے کے لیے ان لوگوں کا ساتھ دیا۔

اس سے قبل 6 جون 2017 میں برطانیہ میں ایک ہزار 490 بچوں نے مل کر دنیا کی سب سے بڑی انسانوں کی مدد سے سائیکل کی تصویر بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اس ریکارڈ میں زیادہ تر اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا جب کہ چند سائیکلسٹ نے بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالا تھا۔