LIVE

سیلز ٹیکس کا نفاذ، اپٹما کا 17 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
July 18, 2019
 

فائل فوٹو

لاہور: آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز (اپٹما) کی ہڑتال 17 روز سے جاری تھی اور اپٹما کو سیلز ٹیکس کے طریقہ کار پر تحفظات تھے۔

تاہم چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی یقین دہانی پر اپٹما نے 17 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔