LIVE

وائرل فیس ایپ کی پرائیویسی خدشات پر وضاحت

ویب ڈیسک
July 19, 2019
 

نوجوانوں کو بوڑھا اور بوڑھوں کو نوجوان دکھانے والی فیس ایپ اس وقت زبان زد عام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین اس خدشے میں مبتلا ہیں کہ ان کا ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے۔

اس ایپ کی پرائیویسی پالیسی میں یہ درج کیا گیا ہے کہ یہ ایپ آپ کی تصاویر اور ڈیٹا کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

اگرچہ اس ایپ کے پیچھے صرف تفریحی مقاصد نظر آتے ہیں مگر روسی کمپنی کی جانب سے تیار ہونے اور پھر اس کی پرائیویسی پالیسی میں درج معلومات کی وجہ سے اسے پرائیویسی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز ایک امریکی سینیٹر نے ایف آئی اے سے اس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

فیس ایپ کے بانی یاروسلاو گونچارو نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کی کمپنی ڈیٹا کو کسی بھی تھرڈ پارٹی سے شیئر نہیں کرتی ہے۔

گونچاروکا کہنا ہے کہ صارفین اپنے ڈیٹا کو فیس ایپ کے سرورز سے مکمل طور پر ہٹانے کی بھی درخواست کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا اڑانے کی درخواست کا طریقہ کار:

گونچارو کے بقول ڈیٹا ہٹانے میں کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے کیونکہ ان کی سپورٹ ٹیم کے پاس اس وقت کام کا شدید دباؤ ہے لیکن مذکورہ درخواستیں ان کی ترجیح ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم اس عمل کو مزید آسان بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔