LIVE

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
July 31, 2019
 

فوٹو: کشمیر میڈیا سروس

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پوری میں آپریشن کیا اور اس دوران تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک ضلع کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔