LIVE

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

ویب ڈیسک
August 03, 2019
 

فوٹو: کشمیرمیڈیا سروس

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا جہاں بارہ مولا اور پندوشنان کے علاقوں میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی پندوشان کے علاقے میں ایک نوجوان زینت الاسلام کو شہید کیا تھا۔