LIVE

پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد دوستی بس سروس بھی معطل کردی

ویب ڈیسک
August 09, 2019
 

دوستی بس لاہور سے نئی دہلی جبکہ امرتسر بس لاہور سے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر تک جاتی ہے— فوٹو: فائل 

اسلام آباد: پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کے بعد دوستی بس سروس بھی معطل کردی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاک بھارت بس سروس معطل کردی گئی ہے اور یہ فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔ 


دوسری جانب ترجمان دوستی بس سروس کے مطابق دوستی بس اور امرتسر بس سروس پیر سے بند کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں بسیں کل معمول کے مطابق چلیں گی۔

دوستی بس لاہور سے نئی دہلی جبکہ امرتسر بس لاہور سے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر تک جاتی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز لاہور سے چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج وفاقی وزیر ریلوے نے کھوکھرا پار اور مونا باؤ کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔