LIVE

چین کی ڈیڈ سی نامی جھیل میں پانی کے بدلتے رنگ کا پراسرار راز

ویب ڈیسک
August 15, 2019
 

سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھیل کے پانی کا رنگ بدلنے کی اصل وجہ کیمیائی رد عمل، تیز درجہ حرارت اور سورج کی روشنی ہے— فوٹو: فائل

چین کی ڈیڈ سی نامی جھیل کا پانی اچانک سبز، سرخ، کتھئی رنگ میں بدل گیا، جھیل کے بدلتے رنگ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب جھیل کا پانی اچانک مختلف رنگوں میں بدل گیا۔

جی ہاں، چین کے صوبے شانشی کے شہر ین چینگ میں واقع ڈیڈسی کے نام سے مشہور جھیل کاپانی پر اسرار طور پر ایک حصے سے سبز تو کسی دوسرے حصے سے سرخ اور کہیں کسی حصے سے پیلے، کتھئی اور سیاہ رنگ میں تبدیل ہوگیا۔

اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جھیل کے پانی کا رنگ بدلنے کی اصل وجہ کیمیائی رد عمل، تیز درجہ حرارت اور سورج کی روشنی ہے۔