LIVE

ای سگریٹ پینے سے پہلی ہلاکت

ویب ڈیسک
August 25, 2019
 

 ای سگریٹ مریض کی موت کی وجہ ہو سکتی ہے: حکام۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پھیھڑوں کے مرض میں مبتلا شخص کی موت کو ای سگریٹ سے ہونے والی پہلی موت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی ریاست الی نوائے میں پھیپھڑوں کے بدترین مرض سے ہونے والی ایک شخص کی موت کو امریکا میں ای سگریٹ سے ہونے والی پہلی موت قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ مریض کی موت کی وجہ ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ای سگریٹ یا Vaping کو عام سگریٹ کے مقابلے کم نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے۔