LIVE

او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان

ویب ڈیسک
August 27, 2019
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، منصوبے میں 50 فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50 فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔