LIVE

صلاح الدین کیس: پنجاب حکومت نے عدالتی تحقیقات کی درخواست دے دی

ویب ڈیسک
September 05, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: پنجاب حکومت نے اے ٹی ایم چوری کے ملزم کی پولیس حراست میں ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کے لیے درخواست دے دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت نے جوڈیشل انکوائری کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو دی۔

پنجاب حکومت کے مطابق واقعے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ڈی ایس پی سمیت دیگر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کیا جاچکا ہے جس کے بعد صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظارہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ خان کی سربراہی میں کی جارہی ہیں جب کہ ایس ایچ او سمیت مطلوب اہلکار ضمانت کرانے کے بعد شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔