LIVE

وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفرآباد میں جلسے کا اعلان

ویب ڈیسک
September 11, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مظفرآباد جاکر بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جمعہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں جس میں وہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل پابندیوں پر پیغام دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پیغام واضح کرے گا کہ پاکستان ایک عزم و استقلال کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔