LIVE

انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس مقرر

روزنامہ جنگ
September 19, 2019
 

فوٹو: فائل

مسلم آبادی والے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد 19 برس مقرر کر دی گئی۔

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

نئے قانون کے تحت اب انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس ہو گی۔ 

قانون میں ترمیم سے قبل انڈونیشیا میں لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر کی حد 16 برس مقرر تھی لیکن اگر والدین اور لڑکی کی رضامندی ہوں تو لڑکیاں اس سے کم عمر میں بھی شادیاں کر سکتی تھیں۔