LIVE

حمزہ علی عباسی اہلیہ نیمل خاور کے گُن گانے لگے

ویب ڈیسک
October 13, 2019
 

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کے گُن گانے لگے اور  اپنی اہلیہ کی تعریف کیے بغیر  رہ نہ سکے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ نیمل خاور انتہائی خوبصورت پینٹنگ بنانے میں مصروف ہیں۔

اداکار نے اس تصور پر اہلیہ نیمل خاور کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اور لکھا کہ ’انہوں نے یہ پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بنائی ہے۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ جذبات کیسے ہوں گے جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ کی بیوی آپ سے بھی زیادہ ٹیلینٹڈ ہے؟ جس کا جواب بھی انہوں نے خود ہی لکھا کہ یہ بے حد فخر اور خوشی کی بات ہے۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور ایک بہترین آرٹسٹ بھی ہیں جو اکثر اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر خوبصورت پینٹنگز کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں اور ان کے مداح ان کے اس ٹیلینٹ کو بے حد سراہتے ہیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی جس انداز میں اہلیہ نیمل خاور کے ٹیلینٹ کی تعریف کرتے نظر  آتے ہیں تو ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی اپنی بیوی کے مداحوں میں سے ایک ہیں۔

اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کی تعریف میں کئی پوسٹس شئیر کر چکے ہیں جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں اور ان کے مداحوں نے شادی کے موقع پر جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔