LIVE

لاہور ائیرپورٹ سے بلی کی گمشدگی پر سول ایوی ایشن کی تحقیقات

ویب ڈیسک
October 13, 2019
 

مسافر کے مطابق اس نے جدہ سے 2 قیمتی بلیاں بک کروائی تھیں جن میں سے ایک لاپتہ ہوگئی ہے ،فوٹو:فائل

سعودی عرب سے لاہور آنے والے مسافر کی قیمتی بلی گُم ہوگئی، مسافر کی شکایت پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ سے عظیم نامی مسافر چند روز قبل سعودی ائیرلائن کی پرواز سے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

مسافر کے مطابق اس نے جدہ سے 2 قیمتی بلیاں بک کروائی تھیں جن میں سے ایک لاپتہ ہوگئی ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کی شکایت پر تحقیقات جاری ہیں اور سعودی ائیرلائن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں (سی سی ٹی وی)  کی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی۔