LIVE

ساہیوال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک
October 13, 2019
 

میں غریب ہوں اور میرے لیے 4 بچوں کی پرورش مشکل ہے، محنت کش  فوٹو: فائل 

ساہیوال کے نواحی علاقے میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

اہلخانہ کے مطابق 4 بچوں میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ بچوں کا والد محنت کش ہے۔

بچوں کے والد محمد جاوید نے بچوں کی پرورش کیلئے حکومت سے مدد مانگ لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں غریب ہوں اور میرے لیے 4 بچوں کی پرورش مشکل ہے۔