LIVE

آرمی چیف سے سلطنت عمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

ویب ڈیسک
October 15, 2019
 

عمان کے چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور امن و امان کیلئے کوششوں کو سراہا: آئی ایس پی آر — فوٹو: این این آئی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلطنت اومان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد نے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عمان کے چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ اور امن و امان کیلئے کوششوں کو سراہا۔ 

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر عمان کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی۔