شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال کی حسین وادیوں میں پہنچ گئے
ویب ڈیسک
October 16, 2019
برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے دوران چترال کی حسین وادیوں کی سیر کیلئے پہنچ گئے۔
چترال کے شہریوں نے گرمجوشی سے شاہی جوڑے کو خوش آمدیدکہا جبکہ شاہی جوڑے نے وادی کیلاش میں مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چترالی رقص بھی دیکھا۔
شاہی جوڑا کیلاش کے گیتوں سے لطف اندوز بھی ہوا اور شہریوں میں گھل مل گیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو چترالی ٹوپی، شال اور اوور کوٹ کا تحفہ بھی دیا گیا۔ ماضی میں شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی چترال کا دورہ کرچکی ہیں۔